ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے 60 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت 37رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 18 اوورز میں صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان علیشان شرافو صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ احمد طارق بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سید حیدر نے 20 رنز کی صورت میں کیا، تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو بحران سے نہ نکال سکے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور معاذ صداقت نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو ہرادیا

