پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کیخلاف قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج اور انتہاپسند آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
افغانستان دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، ترجمان دفتر خارجہ
ان کا کہنا تھا کہ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں بار بار دھاوا بولنا ، عبادت گزاروں کو اشتعال دلانا اور انتہا پسندانہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات کا تقدس بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق محفوظ بنایا جائے۔
