سامعہ حجاب اور یو ٹیوبر رجب بٹ کے درمیان ہونے والی نازیبا گفتگو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔
سامعہ حجاب اور رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر ایک ساتھ لائیو سیشن کیا جس میں دونوں کے درمیان ہونے والی نازیبا گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
صبا قمر اور عثمان مختار کو بولڈ سین شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا
اس کلپ میں رجب بٹ نے سامعہ کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کئے جس کا جواب سامعہ حجاب نے بھی بغیرشرمائے بے تکلف انداز میں دیا۔
رجب بٹ نے سامعہ کے جسم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے جسم کی ساخت خوبصورت ہے، جس پر سامعہ نے کہا کہ ان کا پیٹ نکلا ہوا ہے اور وہ اسے کم کرنے کیلئے جم جانا چاہتی ہیں۔
سامعہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب اُن کا پیٹ دیکھ چکے ہیں، سامعہ کے اس جواب پر رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ان کا پیٹ نہیں بلکہ باقی حصے دیکھتے ہیں۔
یہ کلپ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا، صارفین نے اس گفتگو کو انتہائی نامناسب، غیر اخلاقی اورسستا مواد قرار دے دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب بے شرم لوگ ہیں، وہ لڑکی کے جسم پر اتنا گھٹیا تبصرہ کر رہا ہے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کو اپنی بیوی کی کوئی پروا نہیں، یہاں مزے لے رہا ہے، سوشل میڈیا پر جاری شدید تنقید کی وجہ سے دونوں ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان میں متعدد کیسز کی وجہ سے برطانیہ میں مقیم ہیں، دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف انفلوئنسر ہیں، وہ اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔
