قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا سوشل میڈیا پر کی گئی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ پر ردعمل سامنے آ گیا۔
سہ ملکی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سلمان آغا سے پوسٹ سے متعلق سوال کیا کہ وہ کیا بات ہے جو صرف آپ اور بابر ہی جانتے ہیں جس پر سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ ابھی دلوں کی بات بتانے کا ٹھیک وقت نہیں آیا‘۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط لکھ دیا
یاد رہے کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد سنچری اسکور کی تھی۔ میچ کے بعد سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی تھی۔
صحافی @ArfaSays_ نے جب سلمان علی آغا سے اہلیہ کی بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا سوال کیا تو سلمان علی اغا نے جواب دیا کہ ابھی دلوں کی بات بتانے کا ٹھیک وقت نہیں آیا۔ !!!!!#BabarAzam #SalmanAliAgha https://t.co/hhm4cmZsGq pic.twitter.com/R3rRGLUndp
— Kiran Khan (@HelloKiranKhan) November 17, 2025
سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کو بتا دیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی پر مبارکباد، سلمان آغا میں آپ کو ہمیشہ ایک سچا دوست ملے گا‘۔
