اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر شامل تھے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد، 27 ویں ترمیم مسترد اور عدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے‘ کے نعرے درج تھے۔
حکمرانوں کا سکون چھین لیں گے، غیرملکی معاہدے ختم کرائیں گے، اپوزیشن کا تحریک شروع کرنیکا اعلان
واضح رہے 27 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد قانون کا درجہ دیا گیا ہے، اس قانون کے تحت عدلیہ اور فوج میں بڑی ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں متعارف کرائی گئیں ،جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
