سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔
پاکستان اور زمبابوے پہلے میچ میں آج شام چھ بجے مدمقابل آئیں گے، دوسرا میچ 20 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سے میچ سے قبل طبیعت کی خرابی کی وجہ سے سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو وطن واپس چلے گئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
Sri Lanka Tour of Pakistan 2025 #PAKvSL
▫️ Two Players Returning Home
Captain Charith Asalanka and fast bowler Asitha Fernando, both suffering from illness, will return home.
The two players will not take part in the upcoming tri-series featuring Sri Lanka, Pakistan, and… pic.twitter.com/71Z3RVQPQW— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) November 17, 2025
سری لنکن بورڈ نے یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا ہے تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کیلئے انہیں وقت مل سکے۔
ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
اب سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کی قیادت ڈسن شناکا کریں گے، پون رتھنائیکے کو اسیتھا فرنانڈو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
