ہالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار ٹام کروز کو بالآخر ان کے طویل کیریئر پر پہلا اعزازی آسکر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 63 سالہ اداکار ٹام کروز نے یہ اعزازی آسکر ہالی ووڈ میں سالانہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں وصول کیا، جہاں دیگر معروف شخصیات جیسے ڈولی پارٹن، ڈیبی ایلن اور پروڈکشن ڈیزائنر وِن تھامس کو بھی سراہا گیا۔
تقریب میں ٹام کروز نے جذباتی انداز میں کہا کہ فلمیں بنانا وہ نہیں جو میں کرتا ہوں، یہ وہ ہے جو میں ہوں۔
لابوبو ڈول اب بڑے پردے پر فلم بنانے کا آغاز، کب ریلیز کی جائے گی؟ جانیئے
اسٹیج پر پہنچتے ہی کروز کو فلمی شخصیات بشمول اسٹیون اسپیلبرگ، لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیری بروک ہائمر کی جانب سے لمبی تالیوں اور اسٹینڈنگ اوویشن سے نوازا گیا، اعزازی ایوارڈ انہیں فلمساز الیخاندرو جی. اِناریٹو نے پیش کیا، جو کروز کی آنے والی فلم کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
اپنی تقریر میں کروز نے کہا کہ سینما نے مجھے دنیا دکھائی، مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع دیا، اور یہ احساس دلایا کہ ہم سب بنیادی طور پر ایک جیسے ہیں، تھیٹر میں ہم ہنستے ہیں، روتے ہیں، امید کرتے ہیں اور خواب دیکھتے ہیں، یہی اس فن کی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلمیں بنانے سے میری دنیا وسیع ہوئی اور بچپن میں محدود خیالات سے آگے سوچنے کا موقع ملا۔
بورڈ آف گورنرز نے کروز کی فلمی کمیونٹی کے لیے لگن، تھیٹر کے تجربے کو زندہ رکھنے اور اسٹنٹس کی دنیا میں خدمات کو سراہا۔
یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں اپنا پہلا تھیم پارک کھول دیا
کروز نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ وہ ہمیشہ سینما کی حفاظت اور نئے فنکاروں کی مدد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس آرٹ فارم کی طاقت کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، امید ہے کہ اس دوران زیادہ ہڈیاں نہیں ٹوٹیں گی۔
یاد رہے کہ اس سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروز کو کینیڈی سینٹر آنرز میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی، مگر شیڈول کی مصروفیات کے باعث انہوں نے یہ اعزاز لینے سے معذرت کرلی۔
