الیکشن کمیشن آف پاکستان (election commission of pakistan)نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ شق15آئین کے خلاف ہے،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا مخصوص نشستوں پر انتخاب آئین کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کومراسلہ، کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت
ریٹرننگ افسر کا تقرر آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے ۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا۔
انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن اپنے افسران ،عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا،الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم دیدیا۔

