پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے کہا قومی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے،پاکستانی شائقین نے ہمیشہ بھر پور سپورٹ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں،سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔
تین ملکی سیر یز میں بہت اچھا مقابلہ ہوگا، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
اس موقع پر زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں،شاہین شاہ آفریدی بہترین بالر ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،ہماری ٹیم سیریز جتنے کیلئے پرامید ہے۔
