لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔ جس کے لیے امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔
نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہو گی۔ اور کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا ہے کہ امیدوار یکم دسمبر تک اپنی امیدواری واپس لے سکتے ہیں۔ اور سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ میں ہو گی۔ جو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش
صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان سینیٹر منتخب کرنے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
