لاہور: کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ذہنی معذور لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی لاہور کے علاقے مانوالہ میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اس کے رشتے دار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ان کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ننھی بچی کی معصومانہ حرکت نے ڈکیتی ناکام بنا دی
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
