چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین نے پہلا فیصلہ سنا دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کیس غیر موثر ہونے کی وجہ سے نمٹا دیا۔
آئینی عدالت نے کہا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوا،لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پرو وائس چانسلر اسد اسلم کو ریگولر وائس چانسلر کی تقرری تک کام کرنے کا کہا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج کی 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت
درخواست گزار افتخار احمد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا، مقدمہ کی سماعت کے دوران کوئی بھی پیش نہ ہوا،آئینی عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم سے کوئی فریق متاثر ہوتو وہ درخواست دے سکتا ہے۔
