بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کی صحت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور اہلِ خانہ ان کی آئندہ 90 ویں سالگرہ کی خصوصی تیاریاں کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھرمیندر کو عمر رسیدگی سے متعلق طبی مسائل کے بعد ہسپتال سے فارغ کر کے گھر منتقل کیا گیا ہے، اور وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
دھرمیندر کی اسپتال سے تشویشناک حالت کی ویڈیو سامنے آگئی
اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ اگر خدا نے چاہا تو دھرمیندر کی 90 ویں سالگرہ کو ان کی بیٹی ایشا دیول کے ساتھ ڈبل جشن کے طور پر منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کی سالگرہ 8 دسمبر کو ہے، جبکہ ایشا دیول کی سالگرہ 2 نومبر کو تھی، لیکن اس بار والد کی صحت کے باعث جشن مؤخر کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر مداح اس خوشخبری پر پرجوش ہیں اور سینئر اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
