لاہور ہائیکورٹ کے جج چودھری محمد اقبال نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پرسماعت سے معذرت کر لی۔
جسٹس چودھری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پردرخواست پر سماعت سے معذرت کی اور فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو بھجوا دی۔
ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق درخواست گزار منیر احمد و دیگر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے، اس درخواست میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، درخواست گزار نے کہا کہ وکلا، سول سوسائٹی، صحافیوں اور دیگر طبقات سے کوئی رائے نہیں لی گئی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 27 ویں ترمیم کو کالعدم قرر دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیم پر عملدرآمد روکنے کا حکم صادر کرے۔
