پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو شرمناک شکست
سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، ان کی جگہ کوشال مینڈس نے ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے، سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسیب اللہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی ،فخر زمان ،حسیب اللہ خان ، بابر اعظم ،محمد رضوان ،سلمان علی آغا ،حسین طلعت،محمد وسیم جونیئر،فہیم اشرف ،حارث رؤف اورفیصل کامران شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم ہر ممکن کوشش کرے گی کہ وہ یہ میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچ جائے۔ اس موقع پر بابراعظم کا بھی امتحان ہے کہ وہ آج بھی بڑی اننگز کھیل کر پاکستان کو میچ جتوانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں۔
پاکستان کی ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز سے فاتح رہی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی اور سیریز اپنے نام کر لی۔
بھارتی کپتان شبھمن گل ہسپتال داخل، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سے بھی باہر
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد 18 نومبر سے سہ ملکی سیریز کا آغاز ہو گا، جس میں پاکستان زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
