محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور مرطوب رہے گا،پشاورمیں آج درجہ حرارت کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہاتاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی رہی۔
مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار ہے، لاہوردنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے فہرست میں دوسرے نمبر پرموجود ہے، لاہورمیں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 340 ریکارڈ کیا گیا۔
