اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات پر ہفتہ وار اجلاس میں ملکی اقتصادی کارکردگی اور اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات اور ایف بی آر میں شفافیت کے اقدامات درست ثابت ہو رہے ہیں اور حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیرف اصلاحات کا ریونیو وصولی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا، بلکہ درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم پاکستان پہنچ گئے، صدر اور وزیراعظم کا شاندار استقبال
قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.6 فیصد اضافہ ہونے کے باوجود ریونیو میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ ڈیوٹی فری امپورٹس میں 41.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جوخاص طور پرخام مال اورانٹرمیڈیٹ اشیا کی درآمد میں تیزی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیرف میں کمی کا مقصد ملکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تازہ اعدادوشمار حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے کامیاب نتائج کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موجودہ نظامی خامیوں کو دورکرنا ضروری ہے اور ایف بی آراورفنانس ٹیم کی شاباش دی، اصلاحات پرعملدرآمد کو مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں وزیرخزانہ، متعلقہ وفاقی وزراء، صوبائی چیف سیکرٹریزاور چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکت کی اور ٹیکس اصلاحات کی حکمت عملی اور آگے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
