اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں اہم تقرر و تبادلوں کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان اشرف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور محمد علی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر شالیمارتعینات کردیا گیا ہے، جہاں وہ فوری طور پراپنے فرائض سنبھالیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر علی نعیم کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار تعینات کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 کے افسر محمد ہارون کو اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیف الاسلام کی بطوراے سی نیلور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تقرر و تبادلے مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے، شہری مسائل کے حل میں تیزی لانے اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
نئی تعیناتیوں کے بعد تمام افسران کو اپنی ذمہ داریاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدامات گورننس میں بہتری لائیں گے۔
