پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کا حکم دیا ہے ۔
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی مقرر کی گئی ہے، رانا سکندر حیات
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکول سربراہان طلبہ و اسٹاف کی حفاظت یقینی بنائیں۔
صوبے بھر کے اسکولوں کا فوری سکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔
سکیورٹی خامیوں کی فوری نشاندہی اور بروقت اصلاح کا حکم دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اسکولوں کے روزانہ وزٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
