پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے اوقاتِ کار اور تعطیلات کے شیڈول میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
نئے فیصلے کے مطابق اب ہفتہ کے روز بھی تعطیل ہوگی، جس کے بعد طلبہ ہفتے میں دو چھٹیاں حاصل کریں گے۔
اس سے پہلے صرف اتوار کو تعطیل ہوا کرتی تھی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیف پارٹنر اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
جمعہ کے روز کلاسز 12 بج کر 30 منٹ پر ختم کی جائیں گی۔ یہ نیا شیڈول 15 اپریل 2026 تک نافذالعمل رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں بھی اسموگ کی شدت کے سبب تبدیلی کی تھی۔
پنجاب بھر میں 1500 اسکول آف ایمینینس قائم کرنے کا فیصلہ
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو 12:30 بجے تک کھلیں گے۔
صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا تھا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے دوران بچوں کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسکول ٹائمنگز میں ردوبدل ناگزیر تھا۔
