(وقاص بنوری) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری دنوں میں تنخواہوں کی ادائیگیاں کی گئیں جس کے باعث انتظامی مسائل پیش آئے۔
اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے تنخواہیں اور پنشن ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہی جاری کی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

