15 منٹ کی چہل قدمی آپ کی زندگی بچا سکتی ہے, نئی تحقیق

15 منٹ کی چہل قدمی آپ کی زندگی بچا سکتی ہے, نئی تحقیق

امریکہ کے ریاست ٹینیسی میں واقع وینڈر بلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ روزانہ صرف 15 منٹ کی تیز رفتار چہل قدمی دل کی بیماری اور قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے اپنی روزانہ کی سرگرمی میں کم از کم پندرہ منٹ کی مسلسل تیز چہل قدمی شامل کی، ان میں اموات کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں بہت کم تھی جو صرف معمولی یا مختصر وقفے وقفے سے چلتے تھے۔

انسانی عمر بڑھانے والی گولی، سائنسدانوں کا حیران کن دعویٰ

رپورٹ کے مطابق 15 منٹ کی تیز رفتار چہل قدمی ان لوگوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے جو روزمرہ میں طویل مدت تک نہیں چل پاتے یا ورزش نہیں کرتے، ایک مرتبہ مسلسل تیز قدموں والی چہل قدمی دل کی کارکردگی، خون میں آکسیجن رسانی اور میٹابولک نظام کو بہتر بنانے میں موثر ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ فی الحال بہت کم فعال ہیں، تو پندرہ منٹ کی روزانہ چہل قدمی شروع کرنا بہترین قدم ہے، یہ معمول آپ کی قدموں کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور صحت مند زندگی کے امکانات بڑھائے گا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ لمبی چہل قدمی یا ورزش ہی نہیں، بلکہ “ایک وقفے میں پندرہ منٹ کی تیز چلائی کا بھی بہت فرق پڑتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp