بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے دھرمیندر کی جُو ہُو میں واقع رہائش گاہ پر جانے کے ایک دن بعد زندگی کی مشکلات اور ہر دن پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں پراسرار پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے لکھا کہ صلح کریں اور اس کے ساتھ میل ملاپ پیدا کریں، جب یہ میل ملاپ کوئی نتیجہ نہیں دیتا، ہر دن ایک مصیبت کا لمحہ اور اس کا مقابلہ کرنے اور زندہ رہنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہے۔
دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی کا بیان سامنے آ گیا
یہ پیغام اس وقت سامنے آیا جب دھرمیندر حال ہی میں ہسپتال سے فارغ ہو کر اپنے گھر واپس آئے تھے، امیتابھ کی جانب سے یہ نوٹ مداحوں کے لیے تشویش اور دلچسپی کا سبب بن گیا، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس نوٹ کو زندگی کی حقیقتوں اور مشکلات سے جڑتے ہوئے متاثر کن قرار دیا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی دیرینہ دوستی بالی وُڈ میں مشہور ہے، دونوں نے بالی ووڈ میں کئی یادگار فلموں میں ساتھ کام کیا ہے، ان کی پیشہ ورانہ شراکت اور ذاتی رفاقت نے انہیں صنعت کے سب سے قریبی دوستوں میں شامل کر دیا ہے۔ ان کی باہمی حمایت اور احترام ہر موقع پر واضح نظر آتا ہے۔
