واشنگٹن، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اسٹاف مشن جلد ہی یوکرین کا دورہ کرے گا، جہاں یوکرین کے لیے نئے قرض پروگرام اور متوقع مالیاتی ضروریات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق مشن کا مقصد یوکرینی معیشت کے استحکام اوراصلاحاتی عمل کومزید تقویت دینا ہے، دوسری جانب آئی ایم ایف نے امریکی معیشت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کی کمی نے امریکی معیشت کی موجودہ حالت کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔
جنیوا: نیلا ہیرا ساڑھے 7 ارب روپے میں فروخت
رپورٹ کے مطابق، رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امریکی معیشت کی شرحِ نمو 1.9 فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے اس کمی کی بنیادی وجہ حالیہ حکومتی شٹ ڈاؤن کو قرار دیا، جس نے معیشتی سرگرمیوں میں سست روی پیدا کی، امریکا میں بڑھتی ہوئی قیمتیں بعض اہم شعبوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔
مزید برآں آئی ایم ایف نے طوفان سے متاثرہ جزائر جمیکا اور ہیٹی کے لیے امداد کی پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ تنظیم ان ممالک کی بحالی کے عمل میں تکنیکی و مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
