نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلادیش کا اہم دورہ مکمل ہوگیا، اس دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے صدر نیشنل ڈیفنس کالج بنگلا دیش اور فیکلٹی اراکین سے ملاقاتیں کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا
نیول چیف کی کمانڈر چٹاگانگ، کمانڈر نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،انہوں نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا دورہ بھی کیا ، کمانڈنٹ اور اساتذہ سے ملاقات کیں۔
نیول چیف نے تعلیم و تربیت میں اشتراک اور جدید بحری علوم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا،ایڈمرل نوید اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا۔
