ڈھاکہ: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے عام انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ جبکہ انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔
محمد یونس نے کہا کہ جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارت سمیت دیگر ممالک کے 32 اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
واضح رہے کہ جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ جبکہ بنگلادیش میں انتخابات فروری 2026 میں ہو رہے ہیں۔
