سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم (pak cricket team)پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔
آئی سی سی (ICC)کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیم پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
پاکستان نے مقررہ وقت میں4اوورز کم کرائے،کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔
سری لنکن کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، محسن نقوی
یاد رہے پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی۔
بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریزکے شیڈول میں معمولی تبدیلی کردی ہے ۔
پی سی بی کے مطابق دوسراون ڈے 13 نومبرکے بجائے اب 14 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرے ون ڈے کیلئے خریدے گئے ٹکٹ 14 نومبرکو قابل استعمال ہوں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کی تصدیق
اسی طرح 15 نومبر کو شیڈول تیسرا ون ڈے اب 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، 15 نومبر کے ٹکٹ اب 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔
