وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے،ہم کرتے رہیں گے،کرتے رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ہم نیوزکے رپورٹر نے سوال کیا کہ ’’سر 27 ویں ترمیم پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ طلب کیا گیا ہے،اس پرآپ کیا کہیں گے؟‘‘ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ خیر کریگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کچہر ی دھماکےکی تحقیقات اور تفتیش جاری ہے ،دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔
صدر مملکت نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے
کئی ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود کی شاندار میزبانی کی گئی،اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داریاں دیگر شہروں سے زیادہ ہیں،کامیابی کے ساتھ او آئی سی اور ایس سی او جیسے بڑے اجلاس منعقد کئے گئے۔
اسلام آباد میں ہر گھر، دفتر اور ہر دکان کی تفصیل انتظامیہ کے پاس ہوگی،کوئی گاڑی، موٹر سائیکل الیکٹرانک ٹیگ کے بغیر اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگی،اسلام آباد میں ہر قسم کی گاڑی کی مکمل مانیٹرنگ کا نظام لا رہے ہیں۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،محفوظ ہمسائے کے نام سے پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے۔
گھروں میں آنے والے مہمانوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا،سیف سٹی منصوبے کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے،کم سے کم وقت میں شہریوں کا مستند ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،17نومبر سے گھر گھر سروے شروع کر دیا جائے گا۔
ستائیسویں ترمیم معاملے پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ہوں گی،ہر گھر کی لوکیشن ، افراد کی تفصیل گوگل میپ پر موجود ہو گی،شہریوں سے درخواست ہے کہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
