اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کر دیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے عملے کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی تردید کردی
عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں حکم معطل کرتے ہوئے سماعت دسمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
