عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 83 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 207 ڈالر پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار ، 300 روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ، 43 ہزار 62 روپے ہو گئی۔
سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 7 ہزار ، 116 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ ، 79 ہزار ، 854 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 228 روپے بڑھ کر5 ہزار ، 662 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
