ماسکو میں ٹیکنالوجی ایونٹ کے دوران روس کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ AIDOL اپنی ابتدائی تقریب میں اسٹیج پر قدم رکھتے ہی گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق روبوٹ کی تقریب میں شائقین اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، اور اس کی متوقع تقریب کو خاص طور پر دلچسپ بنانے کے لیے “راکّی” کے تھیم سونگ کا استعمال بھی کیا گیا تھا، لیکن چند لمحوں کے بعد ہی روبوٹ توازن کھو بیٹھا اور اسٹیج پر گر گیا۔
متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ زیرو ڈے حملہ، صرف ایک کال سے فون ہیک
ہیومنائیڈ روبوٹ کے اسٹیج پر گرتے ہی منتظمین نے فوری طور پر روبوٹ کو اٹھا کر اسے سیاہ پردہ سے چھپانے کی کوشش کی تاکہ تقریب دیکھنے والے تقریباً 50 صحافیوں کی موجودگی میں روبوٹ محفوظ رہے اور مزید شرمندگی سے بچا جا سکے۔
منتظمین کے مطابق یہ واقعہ روبوٹ کی کیلیبریشن میں مسائل اور اسٹیج کی روشنی کے اثرات کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تقریب کے دوران گر گیا۔
نوجوانوں کی ترقی اور مستقبل کے لیے 5 لازمی اے آئی مہارتیں
واضح رہے کہ یہ واقعہ روس کے لیے ایک غیر خوش آئند آغاز تھا، کیونکہ یہ ملک مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انسانی شکل کے روبوٹوں کے بین الاقوامی مقابلے میں داخل ہو رہا ہے، اس واقعے سے ظاہر ہوا کہ روبوٹ کی ابتدائی مراحل میں کچھ تکنیکی مسائل درپیش ہو سکتے ہیں، لیکن منتظمین نے کہا کہ وہ آئندہ اس طرح کے ایونٹس میں بہتر تیاری کریں گے۔
