ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج چاندی کی قیمتوں(gold prices) میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
چاندی فی تولہ کی قیمت 81 روپے بڑھ کر 5 ہزار 424 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام کی قیمت 69 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 658 روپے رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 0.81 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 51.72 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو پہلے 50.91 ڈالر تھی۔
سونے کا ریٹ کیا رہا؟
کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن سونے کے فی تولہ نرخ میں 13 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا،آج تیسرے دن قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں 857 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کا ریٹ 4124 ہو گیا ہے۔
