کوئٹہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن اورشفاف انعقاد کے لیے پولیس، لیویزاوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کو یقینی بنایا جائے۔
قومی اسمبلی اجلاس: 27 ویں آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ جاری، حمایت میں 231 ارکان نے ووٹ دیا
الیکشن کمیشن کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پرخصوصی سیکیورٹی تعینات کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پلان الیکشن کمیشن کو جلد ارسال کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان نے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو پولنگ کے دن امن و امان برقراررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
