ایف بی آر کا لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کا فیصلہ

FBR Tax

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس نظام میں شفافیت لانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شارٹ فائلرز، کم ٹیکس ادا کرنے والے اور اصل آمدنی چھپانے والے افراد کا پہلے مرحلے میں ڈیسک آڈٹ کیا جائے گا۔

جن ٹیکس دہندگان کے گوشواروں میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں گی ان کا فزیکل آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 7 سے10 لاکھ گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔ جن میں تنخواہ دار طبقہ، کارپوریٹ سیکٹر، بڑے سرمایہ کار، سی اوز اور سرکاری افسران شامل ہیں۔

گوشواروں میں غلط بیانی یا آمدنی چھپانے کی صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈیسک آڈٹ اور تجزیے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیٹا اینالیس سسٹم سے مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم ٹیکس ادا کرنے والے افراد بھی پکڑ میں آئیں گے۔ ایف بی آر نے سال 2025 کا آڈٹ پلان منظور کر لیا۔ اندازے کے مطابق 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp