آئی سی سی نے ایک روزہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
ون ڈے میں بھارت کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے جبکہ پاکستان سری لنکا کو شکست دینے کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے اور سری لنکا ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر چلا گیا ہے۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
بلے بازوں میں ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں سنچری میکر سلمان آغا بیٹرز میں 14 ترقی پانے کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
صائم ایوب 18 درجہ ترقی کرتے ہوئے 35 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، فخرزمان کی5درجہ تنزلی ہونے کے بعد 31 ویں پوزیشن ہے، محمد رضوان 4 درجہ تنزلی کے بعد 27 ویں نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ 15 باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
شاہین آفریدی 16 ویں نمبر پر موجود ہیں، ابرار احمد 18 درجہ ترقی کے بعد 20ویں نمبرپرآگئے۔ حارث رؤف کو دو درجہ ترقی کے بعد 29 ویں نمبر آ گئے ہیں۔
پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزائی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سلمان آغا ترقی پانے کے بعد 11 ویں پوزیشن پر ہیں۔
