لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر سوزین خان کی مبینہ ہالووین پارٹی پر چھاپہ مار کر 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور چرس برآمد کی گئی۔
چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اہلِ علاقہ نے تیز موسیقی، منشیات کے استعمال اور شور و غل کی شکایات درج کروائیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کے منتظمین کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سوزین خان کی ہیلو وین پارٹی جس پر پولیس نے گزشتہ دو روز قبل چھاپہ مارا تھا pic.twitter.com/jV6is4NldE
— Faizan Shaikh (@FaiziWithKhan) November 11, 2025
ترجمان پولیس کے مطابق ایسے غیر قانونی پارٹیوں کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں قانون کی عمل داری یقینی بنائی جا سکے۔
