برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، کہا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزر ی میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں خودکش دھماکا افسوسناک ہے ، افغان طالبان
برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور مقامی میڈیا سے باخبر رہیں۔
