اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے دوسرے بچے کے انتظار کی خوشخبری ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ کے ذریعے اعلان کی ہے۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت آل وائٹ فیملی فوٹوشوٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں اپنے بیٹے کبیر اور پالتو کتے کے ساتھ سفید لباس میں تصاویر شیئر کیں، جن میں اقرا کا نمایاں بیبی بمپ اور الٹراساؤنڈ تصاویر بھی شامل تھیں۔
سحر خان نے صبا قمر کے حق میں آواز بلند کی، آن لائن بدسلوکی پر تنقید

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خوشی اور تھوڑی سی گڑبڑ کے ساتھ، ہم چار ہونے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا، پوسٹ کے چند ہی منٹوں میں کمنٹس سیکشن میں دل والے ایموجیز اور نیک تمناؤں کی بھرمار ہو گئی۔
اقرا عزیز جو حال ہی میں اسکرین سے کچھ وقفہ لے چکی ہیں، فوٹوشوٹ میں ہمیشہ کی طرح شاندار نظر آئیں، ان کے شوہر یاسر حسین، جو اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی مصروف ہیں، نے اپنی فیملی کے ساتھ یہ خاص لمحہ بڑے سادہ مگر جذباتی انداز میں شیئر کیا۔
دھرمیندرکا انتقال، ایشا دیول اور ہیما مالنی کا شدید ردعمل
مداحوں نے کہا کہ یہ اعلان محبت اور سکون سے بھرپور محسوس ہوا، جبکہ کبیر کو سب سے بننے والا پیارا بڑا بھائی قرار دیا گیا۔
