بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
89 سالہ اداکار کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 31 اکتوبر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پروفیسر پرتیت سمدا نی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھرمیندر کی دیکھ بھال گھر پر ہی جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکار کو آج صبح ساڑھے سات بجے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ان کے خاندان کے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا علاج اب گھر کے ماحول میں کیا جائے گا۔
اداکار کے گھر والوں نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ میڈیا اور عوام افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، اہل خانہ نے کہا کہ دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں اور گھر پر ان کا علاج جاری رہے گا۔
دھرمیندرکا انتقال، ایشا دیول اور ہیما مالنی کا شدید ردعمل
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کرتے ہوئے ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ اہل خانہ نے کہا کہ آپ سب کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے ہم شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں چلا دی تھیں، جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے شدید ردعمل آیا تھا اور ان تمام خبروں کو انہوں نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔
