ترکیہ نے جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا۔
ترکش فٹبال فیڈریشن کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی نشاندہی پر ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کیا گیا ہے۔کھلاڑی کھیل میں شرط لگانے والوں میں شامل تھے۔
اعلامیے کے مطابق 27 فٹبالرز کا تعلق ٹاپ ڈویژن کلبوں سے ہے، اس اقدام کے بعد تھرڈ اور فورتھ ڈویژن کے میچز بھی 2 ہفتے کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔
رونالڈو نے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کو آخری ایونٹ قرار دے دیا
واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال کو ہلا کر رکھ دینے والے اسکینڈل میں ریفریز اور کھلاڑیوں کی جانب سے جوا کھیلنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ پچھلے مہینے 149 ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز کو معطل کیا گیا تھا۔
فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایک سرکاری ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کے 571 ریفریز میں سے 371 کے جوئے کی کمپنیوں میں اکاؤنٹس ہیں، جن میں سے 152 ریفریز نے فٹبال میچز پر شرطیں لگائیں ، گزشتہ ہفتے وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
