چلاس: دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں ملبے کی زد میں آگئیں، جن میں سے دو گاڑیاں دریا برد ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر دیامرکے مطابق اب تک کسی بھی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد شاہراہ قراقرم کو فوری طور پربند کردیا گیا تھا، تاہم ملبہ ہٹانے کے بعد اسے ون وے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ڈی سی دیامر کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر موجود ہیں اورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بارش کی کمی، شاہ سلمان نے نماز استسقاء کی اپیل کر دی
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم انتظامیہ نے ٹریفک بحالی کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور شاہراہ قراقرم پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
