اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر بنے ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم پر کام کرنے والی کمیٹی کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بغیر جمہوری استحکام ممکن نہیں۔ اور اختیارات کی تقسیم کے بغیر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے نچلے درجے تک اختیارات اور فنڈز کی منتقلی ضروری ہے۔ آمروں نے ملک میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے۔ اور بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ 18ویں ترمیم میں اختیارات کی منتقلی کا ذکر ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغان جہاد لڑنے کے لیے ملک میں تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا۔ اور نصاب کی تبدیلی کے لیے سی آئی اے کی جانب سے نیا نصاب دیا گیا۔ 80 کی دہائی میں جنگ ہمارے نہیں بلکہ امریکا کے مفاد کے تحفظ کے لیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سرکاری سطح پر پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد پر حملے کی دھمکی
وزیر دفاع نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور بھارتی جارحیت کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،وزیر دفاع خواج
