پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوایچ ایس 21 نومبر تک آن لائن درخواستیں وصول کرے گا، سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر، دوسری 5 دسمبر اور تیسری 11 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔
قائدِاعظم یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ
سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لئے پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 2جنوری، 8 جنوری اور 14 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں 21 نومبر تک وصول کی جائیں گی۔
پنجاب کے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی پہلی سلیکشن لسٹ 18 دسمبر، دوسری 25 دسمبر جبکہ تیسری سلیکشن لسٹ 31 دسمبر کو جاری ہو گی۔
