پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے آل راؤنڈ عبدالرزاق abdul razzaq کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کے نائب کپتان فواد عالم ہوں گے، معروف بلے باز جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور نامزد کئے گئے ہیں۔
𝐀𝐛𝐝𝐮𝐥 𝐑𝐚𝐳𝐳𝐚𝐪 𝐥𝐞𝐚𝐝𝐬 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐎𝐯𝐞𝐫-𝟒𝟎𝐬 𝐓𝐞𝐚𝐦 𝐟𝐞𝐚𝐭𝐮𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐀𝐟𝐫𝐢𝐝𝐢
Here is the complete squad list ⬇️ pic.twitter.com/pfonSzqGbK
— Pakistan Veterans Cricket (@CricketVeterans) November 10, 2025
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جلال الدین ٹیم کے ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم کے منیجر ہوں گے، آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغازکراچی میں 21 نومبر سے ہو گا اور ٹورنا منٹ یکم دسمبر تک جاری رہے گا۔
پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
عبدالرزاق کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فواد عالم نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت، سہیل خان، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔
