امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کر نے جارہے ہیں جو ماضی سے مختلف ہو گا۔ نئی ڈیل سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کو وسعت ملے گی۔
ٹرمپ کا ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کو فوری طور پر واپس بلانے کا حکم
انہوں نے کہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی وقت بھارت کی محصولات کم کر دیں گے۔ بھارت اس وقت امریکا کو پسند نہیں کرتا تاہم وہ جلد ہی اسے دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔
Trump on India:
They don't love me right now, but they will love us again. pic.twitter.com/V0kg7LNEnl
— Clash Report (@clashreport) November 10, 2025
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، شٹ ڈاؤن جلد ختم ہو جائے گا۔ شام کے صدر کے ترکیے کے صدر اردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
