اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری پر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 27ویں ترمیم کے خلاف بات کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم دوتہائی اکثریت سے ایوان سے منظور ہو گئی۔ اور تحریک انصاف والے صرف باتیں کرتے ہیں۔ حکومت کو ترمیم منظور کرانے میں تحریک انصاف نے مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو
فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نے کوئی غلط کام نہیں کیا انہوں نے قومی مفاد میں ووٹ دیا۔ تحریک انصاف والے ڈرامہ کر رہے تھے جو قوم نے آج دیکھ لیا
