وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہمارے نمبر پورے ہیں، چاہتے ہیں مشاورت کے ساتھ ترمیم آئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی تمام شقوں پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، عرفان صدیقی بیمار ہیں وہ نہیں آ سکتے ، ترمیم آج سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔
صحافی کے اس سوال پر کہ کیا ترمیم عوام کے حق میں بھی ہو گی؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو بتائیں منظور کریں گے۔
جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں ، افغانستان کیساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، دہشتگردوں نے صوبے بانٹے ہوئے ہیں، کابل حکومت کا کنٹرول سارے ملک پر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے چاہے وہ بلوجستان میں ہو یا خیبر پختونخوا میں ، طالبان حکومت کیساتھ اعتماد کا کوئی رشتہ بحال نہیں۔
27ویں آئینی ترمیم پر تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، وزیر اعظم
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر افغان سرزمین سے دہشتگردی جاری رہتی ہے تو جواب دینگے، محبت کا جواب محبت سے دیں گے ورنہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھارت کیساتھ تعلقات ویسے ہی ہیں جیسے جنگ کے دوران تھے۔
