پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ (Diljit Dosanjh) کو امریکی مقیم خالصتانی علیحدگی پسند رہنما گورپت وانت سنگھ پانون کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ پانون نے سکھ برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوسانجھ کے کنسرٹس میں شرکت نہ کریں۔
گورپت وانت سنگھ پانون نے ویڈیو پیغام میں دلجیت دوسانجھ کو بھارت کا مزدور قرار دیتے ہوئے سکھ برادری کو کنسرٹس میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی۔ رپورٹس کے مطابق یہ وارننگ اس لیے زیادہ سنجیدہ ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ کنسرٹس میں خالصتانی نعرے بھی سنے گئے تھے۔
اپنے ہی پیسے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہیے، رومیسہ خان کا شوبز انڈسٹری پر شکوہ
بھارت اور بیرون ملک سکیورٹی ایجنسیوں کو اس خطرے کے پیش نظر خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، کنسرٹ کے منتظمین نے بھی داخلے کے چیک سخت کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پانون کی جانب سے اس سال دلجیت دوسانجھ کے خلاف ایک وارننگ جاری کی گئی تھی، جو کینیڈا میں ہونے والے کنسرٹ سے پہلے منظرِ عام پر آئی تھی۔
گرامی ایوارڈز 2026 کے لیے سات نامزد گلوکاروں کا اعلان
یاد رہے کہ دلجیت نے ویسٹرن سڈنی میں اپنے ’آورا ٹور‘ کے دوران 25 ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم تقریباً مکمل طور پر بھر دیا، جہاں کچھ ٹکٹس کی قیمت 800 ڈالر تک جا پہنچی۔ وہ سڈنی اور میلبورن کے اسٹیڈیمز میں ہیڈلائن کرنے والے پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں اور اب برسبین، ایڈیلیڈ اور پرتھ میں بھی شوز کریں گے۔
