کراچی کی اہم شاہراہ کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پراجیکٹ کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ
روڈ کے فور منصوبے کے لئے پانی کی لائنیں ڈالنے کی وجہ سے بند رہے گا، پہلے مرحلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی تک پانی کی لائنیں بچھائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام کیا جائے گا۔
کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کے مطابق ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ دین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے 30 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر تعمیر ہونے والا ریڈ لائن منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لئے پہلے ہی مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جہاں سے شہریوں کو گزرنا انتہائی تکلیف دہ ہے، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کر رہے ہیں۔
چند ماہ قبل ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور لوگ پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوئے، اس منصوبے کے اطراف میں تین یونیورسٹیاں ہیں جن میں کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی شامل ہے۔
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع
اس منصوبے کی وجہ سے طلبہ بھی پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے حکومت سے اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
