پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
علی نقوی سیریز کے تینوں میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے ون ڈے میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ سائقت شرف الدولہ کو تھرڈ اور راشد ریاض کو فورتھ امپائر کے فرائض سونپے گئے ہیں۔
پی سی بی کیجانب سے سابق کرکٹر وہاب ریاض کو اہم عہدہ ملنے کا امکان
دوسرے میچ میں سائقت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز جبکہ سائقت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز اور سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔
پی سی بی سے تحفظات :محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران فرائض انجام دینگے۔
